تکذیب نکاح کیس: اداکارہ میرا کیخلاف فوجداری کاررروائی روک دی

پاکستانی اداکارہ میرا
اداکارہ میرا کیخلاف تکذیب نکاح کیس میں فوجداری کاررروائی روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکارہ میرا کیخلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی،اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ کیس سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے اس لئے فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ نے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دیدیا، عدالت نے اداکارہ میرا کیخلاف فوجداری مقدمے کی کارروائی تاحکم ثانی روک دیا۔



from تفریح https://ift.tt/2VqZoEA
https://ift.tt/2EFTY2Z

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے