بھارت میں مرغی کا گوشت کھلانے پر شادی کی تقریب میدان جنگ تبدیل

بھارت میں لڑکی والوں کی طرف سے بارات کو مٹن کی بجائے مرغی کا گوشت کھلانے پر جھگڑا، تقریب میدان جنگ بن گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں مٹن نہ کھلانے پر لڑکے والوں نے مارپیٹ شروع کر دی۔

جواب میں لڑکی والوں نے بھی دھاوا بول دیا۔ بس پھر کیا تھا، کرسی، میز، پرات اور چمچ، جس کے ہاتھ جو لگا کس کر مخالف کو دے مارا۔

(youtube)a7ldfKJ4BI4(/youtube)

دونوں طرف سے شدید مارپیٹ اور کرسیاں وغیرہ لگنے سے 8افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی میں 100سے زائد کرسیاں ٹوٹ گئیں۔

بالآخر پولیس کو مداخلت کرکے مٹن اور چکن کے مسئلے پر ہونے والی یہ جنگ روکنی پڑی۔ پولیس نے فریقین سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2C47Ja7
بھارت میں مرغی کا گوشت کھلانے پر شادی کی تقریب میدان جنگ تبدیل https://ift.tt/eA8V8J

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے