بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلاول بھٹو آپ کے جذبہ خیر سگالی کا بہت بہت شکریہ: مریم نواز

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بلاول بھٹو
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جذبہ خیرسگالی پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو آپ کے جذبہ خیر سگالی کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کی مثبت سوچ اور رحم دلانہ رویہ میرے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے۔

انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ان کی عیادت کی تھی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2SXZphV

Post a Comment

0 Comments