ترکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش کر دی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

ترک میڈیا کے مطابق شمالی شہر ترابزن میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، اس کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کو ختم کرنے کے لیے ترکی اپنا تعاون اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترک صدر نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کے پاکستانی اقدام کو سراہا اور شدید کشیدگی میں اس طرح کے غیر معمولی عمل کی تعریف کی، ترک صدر نے کہا کہ انہیں بھارت سے بھی اسی قسم کے رویے کی امید ہے۔

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Tpw6sN
ترکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش کر دی https://ift.tt/2Hd8aCC

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے