سندھ میں چنگچی رکشہ پر چار سواریوں کا نوٹی فکیشن جاری

 چنگچی رکشہ
سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو صرف چار سواریوں تک محدود کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے چنگچی رکشے میں چار سواریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جب کہ کرایوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چنگچی رکشے میں 6 کلو میٹر سفر کرنے پر کرایہ 10 روپے ہوگا جب کہ اس سے زائد سفر کرنے پر 15 روپے کرایہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشوں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے جس کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروا کے نمبر پلیٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2UkuAWg

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے