خواجہ برادران کے مشکلات میں اضافہ، جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مارچ تک توسیع

خواجہ برادران
احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔ نیب نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کیا،جج نجم الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی۔

وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کوبکتربندگاڑی میں لایاگیا، نیب سیکیورٹی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ ایس پی ہیڈکوارٹرز کو طلب کیا ہے،آج مسئلہ حل کرتے ہیں۔

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 19 مارچ تک توسیع کردی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2C2IjcO

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے