
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جب کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزرا نے خوب تالیاں بجائیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2EeI2p7
0 Comments