وزیربجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانے کیلئے ہرممکن کوشش کرہی ہے۔
پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی کے زریعے گزشتہ دوماہ کے دوران دوارب روپے بچائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خسارہ ماہانہ چار ارب روپے ہے۔ پشاور، مردان، چارشدہ اور بنوں کا خسارہ 65 فیصد ہے۔
وزیربجلی نے کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ گرڈ اسٹیشنوں کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی چوری روکنے کیلئے خیبرپختونخوا میں ایک خصوصی کیبل بچھائی جائیگی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2BLtsUD
0 Comments