بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم نے سیالکوٹ سے نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے سیالکوٹ سے نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری دے دی
وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ایک نئی نجی ایئرلائن چلانے کی منظوری دے دی۔ عمران خان سے وزیر اعظم ک معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، نجی ایئرلائن ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نجکاری اور ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔ یہ ایئرلائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہوگی، ایئرلائن کے آغاز میں معاونت فراہم کرنے پر تاجر برادری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجر برادری کا ایئرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، ایئرلائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے، یہاں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔

ملاقات کے دوران سیال ایئرلائن کے چیئرمین فضل جیلانی نے کہا کہ ایئرلائن آئندہ برس فعال ہوجائے گی، حکومتی سرپرستی فراہم کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ایئرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لیے خوش آئند ہے۔



from پاکستان
http://bit.ly/2ER6Y6z

Post a Comment

0 Comments