روس میں ایف ایس بی جو ملک کے خلاف جاسوسی کو روکنے کا مجاز ادارہ ہے اس نے پال ویہلن کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اگر پال ویہلن پر جاسوسی کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تو انھیں دس سے بیس سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
امریکہ کی طرف سے اس کے شہری کی جاسوسی کے الزامات میں ماسکو میں گرفتاری پر اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
روس کے امریکہ اور برطانیہ سے تعلقات خاص طور پر گزشتہ ایک سال سے اس نوعیت کے رہے ہیں جس میں ایک دوسرے پر جاسوسی کرنے کے الزامات کثرت سے لگائے جاتے رہے ہیں۔
اس ماہ کے اوائل میں روس کی 'گن رائٹ' کارکن ماریہ بوتینہ کو امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھوں نے اپنے آپ پر لگنے والے الزامات کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ امریکہ میں سرکاری وکلا نے انھیں روسی ریاست کا ایجنٹ قرار دیا تھا جو قدامت پسند سیاسی گروپوں میں گھس چکی تھیں۔
اس سال مارچ میں برطانیہ اور اس کے مغربی اتحادی ملکوں نے سو سے زیادہ روسی سفارت کاروں کو سرگئی سرکپال کو زہر دینے کے واقعہ کے بعد واپس روس بھیج دیا تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں http://bit.ly/2Qe3Jbs
ماسکو میں امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار http://bit.ly/2rZTM7I
0 Comments