بحرالکاہل کے جزائر اور نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلوی شہر سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ سڈنی کی بندرگاہ پر بارہ منٹ طویل آتش بازی کے دوران ریکارڈ نمبر میں پیرو ٹیکنک کا استعمال کیا گیا۔ طوفان بادو باراں کی وجہ سے سال نو کی تقریبات کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا تاہم اس کے باوجود آتش بازی دیکھنے کے لیے سڈنی ہاربر برج اور اس کے ارد گرد پندرہ لاکھ کے لگ بھگ شہری موجود تھے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سڈنی میں آتش بازی کو قریب سے دیکھنے کے لیے ساٹھ ڈالر کا ٹکٹ رکھا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سڈنی کے شو پر تقریباً سینتیس لاکھ یورو خرچ ہوئے، جس پر مقامی افراد کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی۔ آسٹریلیا نے 2019ء کو علاقائی زبانوں کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
انڈونیشیا میں پانچ سو جوڑوں نے شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے سال نو کا استقبال کیا۔ اجتماعی شادی کی یہ تقریب حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر حالیہ سونامی میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح سونامی سے متاثر ہونے والے کئی علاقوں میں سال نو کی کوئی بھی تقریب منقعد نہیں ہوئی۔ بائیس دسمبر کے اس قدرتی آفت مں چار سو سے زائد ہلاکیتں ہوئی تھیں۔
#HNY from #Auckland #Newzealand @skytower pic.twitter.com/aF2MXRjJts
— VoyageToTheHeart (@UnifiedLove) December 31, 2018
جاپان میں معبد خانوں کی گھنٹیاں بجا کر 2019ء کو خوش آمدید کہا گیا۔ جرمنی میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب دارالحکومت برلن میں منقعد ہو گی۔ ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر پر آتش بازی کی جائے گی۔ اسی طرح ماسکو میں 2019ء کو مختلف کنسرٹس اور لائٹ شوز کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔
پیرس کی شہرہ آفاق سڑک شانز الیزے اور آئفل ٹاور کے سامنے بڑی بڑی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ تاہم مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر اس موقع پر فرانسیسی دارالحکومت میں سلامتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ساموآ جزائر سے شروع ہونے والی سال نو کی تقریبات ساموآ میں ہی ختم ہوں گی۔ کیونکہ جنوبی بحراکاہل کی یہ خصوصیت ہے کہ یہاں دو مرتبہ نئے سال کا استقبال کیا جا سکتا ہے۔ ساموآ سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر مشرق کی جانب امریکی ساموآ واقع ہے۔ یہاں کے رہائشی دنیا بھر میں سب سے آخر میں 2019ء کو خوش آمدید کہیں گے۔
from تفریح http://bit.ly/2GObDca
http://bit.ly/2ThQLLC
0 Comments