بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید

مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید
ضلع مہمند کے علاقے محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا۔

 کیپٹن ضرغام فرید مہمند ضلع میں محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔

25 سالہ شہید کیپٹن ضرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2qw0D8a

Post a Comment

0 Comments