
ٹیسٹ کرکٹر نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ 'پشاور زلمی کے ساتھ تین سال بہت شاندار رہے، میں یہاں ملنے والی محبت بالکل نہیں بھول سکتا'۔
حفیظ نے کہا کہ 'میں چئیرمین پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سپورٹ کیا تاہم اب اگلے ایڈیشن کیلئے میں دوبارہ ڈرافٹ میں جانا چاہتا ہوں'۔
Thanks @PeshawarZalmi & @JAfridi10 for such a great journey of 3yrs full of fond memories. Had fabulous time with U all. Now I decided to go to Draft of @thePSLt20 , Thanks to all fans of @PeshawarZalmi for their unconditional love & support. wishing u all the best for future
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 8, 2018
انہوں نے کہا کہ میں پشاور زلمی کے تمام مداحوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔
خیال رہے کہ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں۔ پشاور زلمی نے دوسرے ایڈیشن میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ تیسرے ایڈیشن میں اسے فائنل میں اسلام آباد سے شکست ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ فور کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ پی ایس ایل میں شامل متعدد کھلاڑیوں کے فرنچائزز کے ساتھ تین سالہ معاہدے بھی ختم ہورہے ہیں جس کے بعد چوتھے ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز اس بار متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان سے ہوگا۔ تین سال بعد افتتاحی تقریب پاکستان میں ہوگی تاہم سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور پنڈی میں میچز ہوں گے، ملتان اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہے لیکن فائیو اسٹار ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے اس بار ملتان میں پی ایس ایل میچ نہ کرانے کی تجویز ہے۔
اجلاس فرنچائزوں نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کی تجویز دی لیکن پی سی بی نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے اس وقت ایسا ممکن نہیں ہے۔ ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن میں ہر ٹیم21 میں سے 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ ہر ٹیم 21 کے بجائے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
from کھیل https://ift.tt/2JPejUJ
https://ift.tt/2AVtsRE
0 Comments