بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

تکذیب نکاح کیس: میرا کی اپیل عدم پیروی کے باعث مسترد

تکذیب نکاح کیس: میرا کی اپیل عدم پیروی کے باعث مسترد
پاکستانی اسکینڈل کوئین میرا اس وقت اپنے کسی فلم کے پروجیکٹ میں نہیں بلکہ عدالت میں یہ ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ انہوں نے کاروباری شخص عتیق الرحمٰن سے کبھی نکاح نہیں کیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ لاہور کی فیملی کورٹ نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن کو ان کا شوہر قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے تکذیب نکاح کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میرا کے نکاح نامے کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا۔

تاہم میرا نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اس کے خلاف لاہور سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
تاہم گزشتہ روز سیشن عدالت نے ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی اپیل عدم پیروی کے باعث مسترد کردی۔

عدالت نے ادکارہ میرا کے وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اپیل خارج کی۔
اس دوران عتیق الرحمٰن کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ادکارہ میرا کی اپیل حقائق کے منافی ہے۔

یاد رہے کہ عتیق الرحمٰن نے کئی سال قبل میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر گزشتہ کئی سال سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔
اس ہی حوالے سے ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چلینج کیا تھا۔

تاہم فیملی کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ 9 سال بعد سناتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔



from تفریح https://ift.tt/2PgEDgf
https://ift.tt/2QrB2J4

Post a Comment

0 Comments