بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مالیاتی پیکج پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

مالیاتی پیکج پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد مالیاتی پیکج پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد چین پہنچ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے فالو اپ میں سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد چین پہنچ گیا ہے جہاں پاکستانی حکام چائنیز حکام سے مالیاتی پیکج اور کرنسی سوئپ ایگریمنٹ کے حجم میں اضافے پر بات کریں گے، کرنسی سوئپ کے تحت چین کی جانب سے 3 ارب ڈالر مالیت تک کی سہولت دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ چین کی 3 ارب ڈالر کی سہولت ٹائم باؤنڈ نہیں ہے، چین کے ساتھ پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے پیکج پر جامع بات ہوگی، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی اور دونوں ممالک میں مزید بینک برانچز قائم کرنے پر بھی پیشرفت کا امکان ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2zE0gMW

Post a Comment

0 Comments