ایمسٹرڈیم میں ڈرون ویک کنونشن میں پیش کی جانیوالی یہ انوکھی ڈرون ٹیکسی ٹریفک کے شدید دباؤ میں دیوہیکل ڈرون کی مدد سے ہوا میں اُڑان بھر کر سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔
دی پوپ اَپ نیکسٹ نامی یہ انوکھی ایجاد نہ صرف فضا میں اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ زمین پر بھی چلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھ سکتی ہے تاہم ٹیک آف اور لینڈنگ کے لئے دیوہیکل ڈرون اس کی مدد کرتا ہے۔ یہ دیدہ زیب ننھی کار جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور ماحول دوست ہے جو مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بن سکے گی۔
اس ٹیکسی کی خاص بات محفوظ و آرام دہ سفر ہے جو اڑان کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں مسافر کی جان محفوظ رکھنے کے جدید نظام سے لیس ہے۔ یہ روایتی ہیلی کاپٹرز کے مقابلے کسی بھی جگہ سے اڑان بھر سکتی ہے اور کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال بھی باکفایت ہے۔
from ٹیکنالوجی https://ift.tt/2Q0gwD3
https://ift.tt/2TT39Tz
0 Comments