گڈ مارننگ پاکستان نے یوریشیا فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ پاکستانی فلم کے ہدایتکار ڈاکٹر حسن زی نے ایوارڈ وصول کیا۔ گڈ مارننگ پاکستان میں علی رضا، میرب خان اور نغمہ بیگم نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ دیگر فنکاروں میں نئے چہرے متعارف کرائے گئے۔
ہدایتکار ڈاکٹر حسن زی کا کہنا تھا میں نے پاکستان کے قدرتی حسن کو دکھانے کیساتھ ساتھ فلم کی کہانی کے ذریعے پاکستان میں موجود معاشرتی مسائل کا بھی احاطہ کیا ہے۔
فلم کی کہانی ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوا اور پھر اپنی ذات کی جستجو میں پاکستان کا سفر کرتا ہے۔ یہ ایک دلچسپ اور تفریح سے بھرپور فلم ہے جسے فلمی میلوں میں پیش کرنے کے بعد پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن زی اس سے قبل امریکہ میں تین فیچر فلمیں بنا چکے ہیں۔
from تفریح https://ift.tt/2ACkWpj
https://ift.tt/2DVEBDA
0 Comments