بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اردن میں سیلاب سے بچوں کی ہلاکت پر وزیر سیاحت اور وزیر تعلیم مستعفی

اردن میں سیلاب سے بچوں کی ہلاکت پر وزیر سیاحت اور وزیر تعلیم مستعفی
بحیرہ مردار کے سیلابی ریلے میں اسکول بس کے بہہ جانے کے باعث بچوں کی ہلاکت پر اردن کے وزرائے سیاحت اور تعلیم دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

اردن کی وزیر سیاحت لینا عنب نے ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اسی طرح وزیر تعلیم عزمی محمود بھی طلبا کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوگئے۔

ایک ہفتے قبل بحیرہ مردار میں پانی کی سطح بلند ہوجانے کے باعث سیلاب کا ریلہ ساحل پر موجود تمام سیاحوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا تھا۔ سیلابی ریلے میں پکنک منانے کے لیے آنے والی اسکول کے بچوں کی بس بھی بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ مجموعی طور پر سیلاب میں 28 افراد ہلاک، 42 زخمی اور 44 لاپتا ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو آنے والے سیلاب میں اسکول بس کے بہہ جانے پر اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر اردن حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2QfOqji
اردن میں سیلاب سے بچوں کی ہلاکت پر وزیر سیاحت اور وزیر تعلیم مستعفی https://ift.tt/2P7VvWD

Post a Comment

0 Comments