بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سپریم کورٹ نے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی ہے۔

سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی۔ وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2yMGPlz

Post a Comment

0 Comments