بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق
آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں جیپ کو حادثہ پیش آیاہے۔ جس کے نتیجے میں تین طالبعلم جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی علاقے وادی نیلم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں طالبعلموں کو لے جانے والی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ حادثے میں تین طالبعلم جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی رضاکاروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کیل منتقل کیا ۔ تین زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دو شدید زخمی بچوں کو اسپتال میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق طلبہ کی شناخت نوید، رفاقت اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کا شکار جیپ مرناٹ سے پھلاوئی جارہی تھی۔ حادثہ سڑک کی خربی کے باعث پیش آیا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2PQisNq

Post a Comment

0 Comments