اسپتال سے ممنوعہ اشیاء برآمد، چیف جسٹس نے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا

اسپتال سے ممنوعہ اشیاء برآمد، چیف جسٹس نے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلوں کی برآمدگی پر ضیاء الدین اسپتال کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

شرجیل میمن سے کون ملا، کون آیا، کون گیا؟؟ چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی ملاقاتیوں کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقات کا حکم دیا جب کہ ضیاء الدین اسپتال کے متعلقہ ریکارڈ سے بھی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کو مکمل آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2NF7x4Y

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے