
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک صوبے میں 10 سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے اور پہلی بار 9 بہترین افسران کو بلوچستان میں تعینات کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قانون اور ضابطے کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے، وفاقی حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق عوام کی خدمت کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈ گورننس کے اہداف حاصل ہوسکیں گے، کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی بنیاد پسند یا ناپسندنہیں جبکہ حکومت نے قانون اور ضابطے کی پیروی کی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ اور تبادلے کیے تھے۔ گریڈ بیس کے افسر خالد حیدر شاہ سید کو سندھ سے کے پی کے اور گریڈ 20 کے افسر ناصر اقبال ملک کو پنجاب سے سندھ بھیج دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسر کامران رحمان خان کو کے پی کے سے پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر اکرم علی خواجہ کو سندھ سے پنجاب بھیج دیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے افسر خالد سلیم کو پنجاب سے سندھ بھیج دیا گیا جبکہ گریڈ 20 کے ندیم الرحمان کو پنجاب سے کے پی کے بھیج دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے علی بہادر قاضی کو پنجاب سے کے پی کے بھیج دیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر افتخار علی ساہو کو پنجاب سے سندھ بھیج دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر گریڈ محمد زبیر،اصغر قریشی کو کے پی کے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے محمد ہارون الرفیق کو پنجاب سے کے پی کے بھیج دیا گیا، گریڈ 20 کے افسر نبیل جاوید کو پنجاب سے سندھ بھیج دیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر محمد اقبال میمن کو سندھ سے بلوچستان بھیج دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسر محمد مجتبیٰ پراچہ کو پنجاب سے بلوچستان بھیج دیا گیا ہے اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر اسد اللہ خان کو پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر سیف انجم کو پنجاب سے بلوچستان بھیج دیا گیا، جبکہ گریڈ 20 کے افسر سید علی مرتضیٰ کو پنجاب سے سندھ بھیج دیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسر فخر عالم عرفان کو کے پی کے سے پنجاب بھیج دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر خاقان بابر ناصر جاوید کا پنجاب سے سندھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر ناصر جاوید کو پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر سید علی ممتاز زیدی کا سندھ سے پنجاب میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ovAC8c
0 تبصرے