پیپلز پارٹی کی اختر مینگل سے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست

پیپلز پارٹی کی اختر مینگل سے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست
پیپلزپارٹی نے اخترمینگل سے صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کو ووٹ دینے کی درخواست کی ہے،جس پر سردار اخترمینگل نے معاملہ پارٹی کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب میں حمایت کے لئے سینیٹر اعتزاز احسن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے پارلیمنٹ لوجز میں بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔

دو گھنٹے طویل اس ملاقات میں بلوچستان کے وسائل کا استعمال ، لاپتہ افراد اور وفاق سے بلوچستان کے تعلقات زیر بحث آئے، ملاقات میں اختر مینگل نے واضح کیا کہ صدارتی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا معاملہ ایگزیکٹو کونسل کرے گی۔

ملاقات کے بعد سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا کو بتایا کہ اختر مینگل سے ملاقات خوشگوار رہی،مولانا فضل الرحمان سے بھی مذاکرات جاری ہیں،کوشش ہے کہ مولانا صاحب انکے حق میں دستبردار ہو جائیں۔

اعتزاز احسن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد صدارتی انتخابات میں حمایت کے حصول کے لیے آج کراچی بھی جائے گا جہاں متحدہ قومی موومنٹ ،جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہے۔دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کےدرمیان یکجہتی پیدا کرنا صدرکی ذمے داری ہے، عمران خان کا مشکور ہوں، انہوں نے مجھے صدر کے لئے نامزد کیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان انسانوں پرتوجہ دیتےہیں اوران کی کوششیں جاری ہیں، تمام صوبوں کے لوگوں کے لئے یکساں مواقع ہونےچاہئیں، عمران خان کی کوششوں کے نتائج تھوڑی دیر میں سامنے آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جو برسوں پرانی آگ لگی تھی اسے بجھانے میں کچھ وقت لگے گا، تبدیلی نظر آئے گی لیکن اس میں تھوڑا وقت لگےگا، بگاڑ پرانا ہے، بہتری آنے میں کچھ وقت لگے گا۔صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو خود اٹھانا ہے لیکن اس کیلئے راستے کی ضرورت ہے، راستہ پاکستان تحریک انصاف بنائےگی اورعوام اس پرچلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ معیشت سمیت ہر اہم ایشوز پر توجہ دے رہے ہیں، صدارت کی ذمہ داری ملی تو ایک صوبے یا پارٹی کا نہیں ہوں گا، پوری قوم کا نمائندہ بننے کی کوشش کروں گا، بہت سے ایسے معاملات ہیں جس میں کام کی اور ملک میں یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ایم پی ایزکی خواہش تھی عارف علوی تین ستمبر کی شام تشریف لائیں، کل بھی چند گھنٹے کے نوٹس پر ایم پی ایز کو بلایا گیا تھا اور بہت لوگ آئے،انھوں نے کہا صدارتی انتخاب کے وقت اسمبلی میں تمام ایم پی ایز موجود ہوں گے، کسی ایم پی اے کی جانب سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد صدارتی انتخابات میں حمایت کے حصول کے لیے اج کراچی بھی جائے گا جہاں متحدہ قومی موومنٹ ،جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔

گذشتہ روز لاہور کے دورے سے قبل بابو صابو ٹول پلازہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن تقسیم ہونے سے ہماری جیت آسان ہوگئی ہےپیپلزپارٹی نے اخترمینگل سے صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کو ووٹ دینے کی درخواست کی ہے،جس پر سردار اخترمینگل نے معاملہ پارٹی کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب میں حمایت کے لئے سینیٹر اعتزاز احسن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے پارلیمنٹ لوجز میں بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2N4iIao

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے