لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فیصل آباد، پاکپتن، حافظ آباد، چنیوٹ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور ملتان سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز ننکانہ صاحب سے 30 کلومیٹر دور تھا۔

ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2NGiEdQ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے