بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عوام کے لیے کھل گیا

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عوام کے لیے کھل گیا
گورنر ہاؤس سندھ، گورنر ہاؤس مری اور گورنر ہاؤس پنجاب کے بعد گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کو عوام کی سیر و تفریح کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں آج کالج کی طالبات نے سیر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے طالبات کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس کی سیر کر رہی ہیں اور خوشی ہے کہ حکومتی مقامات عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس پشاور میں طالبات کو آنے کی اجازت دی گئی اور آئندہ اتوار سے یہ باقاعدہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2RaVMp9

Post a Comment

0 Comments