شریک چیئرمین (پی پی پی) سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی ملاقات

شریک چیئرمین (پی پی پی) سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صدارتی انتخابات سمیت دیگراہم سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنما اعتزاز احسن خصوصی طیارے کے زریعے لاہور سے نواب شاہ پہنچے اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صدارتی انتخابات سمیت دیگراہم سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر خورشید شاہ اورقمرزمان قائرہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ انیس اگست کو پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدرارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ ان کیلئے لابنگ کرنے کیلئے خورشید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطہ کرے گی،دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔

اٹھارہ اگست کو ہی پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کیا، جس کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری کیا۔

عارف علوی کراچی کے حلقے این اے دو سو سینتالیس سے مسلسل دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی 8 ستمبر کو عہدہ صدارت کی مدت پوری ہورہی ہے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2wpIETE

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے