
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکمراں جماعت کے امیدوار ایمرسن منانگاگوا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ایمرسن منانگاگوا نے 51 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل نیلسن شمیزا 44 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
گزشتہ برس نومبر میں صدر رابرٹ موگابے کے 35 سالہ دور اقتدار کے زوال اور مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت نے اپنے سینیئر رہنما ایمرسن منگاگوا کو عارضی صدر نامزد کیا گیا تھا۔ صدر رابرٹ موگابے کی معزولی کے بعد یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے جس میں حکمراں جماعت نے صدر ایمرسن منانگاگوا کو صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا تھا۔
صدارتی انتخاب کے نتائج کو تین بعد جاری کیا گیا ہے اس دوران عوام میں شدید بے چینی پائی گئی اور نتائج کے بروقت اعلان کے لیے احتجاج بھی کیا جس میں 6 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت نے ان انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 35 سال سے اپنی جماعت اور صدارتی عہدے پر فائز رابرٹ موگابے نے مواخذے سے بچنے کے لیے اپنی اہلیہ کو جانشین مقرر کردیا تھا اور آرمی چیف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی جس کے بعد انہیں پارٹی کے عہدے سے سبکدوش کر کے ایک معاہدے کے تحت صدارتی عہدہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2vzXOVU
ایمرسن منانگاگوا زمبابوے کے نئے صدر منتخب https://ift.tt/2n9IBa5
0 Comments