بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جنوبی کوریا میں ہیٹ اسٹروک سے 29 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ہیٹ اسٹروک سے 29 افراد ہلاک
جنوبی کوریا میں ملکی تاریخ کے گرم ترین موسم میں ’ہیٹ اسٹروک‘ کے باعث 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں سورج اپنے پورے جوبن پر ہے، آگ برساتے سورج نے گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے بدھ کے روز دارالحکومت سیئول کو 111 سال میں گرم ترین دن کا سامنا رہا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک 29 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان، مزدور اور بزرگ افراد شامل ہیں۔

ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے جگہ جگہ کولر نصب کیے گئے ہیں جب کہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کو بھی اپنی تاریخ کے گرم ترین موسم کا سامنا ہے اور ہیٹ اسٹروک کی تازہ لہر میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماہرین خطے کی بدلتے موسم پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2OcI2rM
جنوبی کوریا میں ہیٹ اسٹروک سے 29 افراد ہلاک https://ift.tt/2vykXYP

Post a Comment

0 Comments