بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

صدرممنون کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر رجب طیب اردوان کو مبارکباد

صدرممنون کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر رجب طیب اردوان کو مبارکباد
صدرممنون حسین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق صدرممنون حسین نے کہاکہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بڑی شرح اورانتخابات کا پرامن انعقاد ترکی کی جمہوری اقدار اور اداروں کے مستحکم اورفعال ہونے ک امظہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔

صدرنے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2lz17rO

Post a Comment

0 Comments