
اس موقع پر ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بارہ جون سے دس جولائی تک بیرون ملک علاج کیلئے جانا ہے،عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اجازت دے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے اجازت دےدی، ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا، بعد ازاں عدالت نے چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت گیارہ جون تک کیلئے ملتوی کردی۔دوسری جانب سترہ ارب کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ محمود خالد پروجیکٹ منیجر اور جی ڈی سی ایل کے گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا،جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیانات پر جرح کریں گے، عدالت نے سترہ ارب روپے کرپشن کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2kXAlJe
0 تبصرے