سابق صدر نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

سابق صدر نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 247 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، نامزدگی فارم سابق صدر کے وکیل نے حاصل کئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی کے حلقے این اے 247 سے بھی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورسابق صدر کے وکیل نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے فاروق ستار، پی ٹی آئی کے عارف علوی، پی ایس پی کے مصطفی کمال اور متحدہ مجلس عمل کے حافظ نعیم الرحمان ہونگے،پرویز مشرف کے نمائندہ کے مطابق کاغذات دستخط کرانے کیلئے دبئی روانہ کئے جاچکے ہیں۔

سول سوسائٹی کے ورکر جبران ناصر نے بھی این اے247 اور پی ایس 111 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی کراچی کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔

سٹی کورٹ میں ریٹرننگ افسرکے پاس کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میرے لیے آج خوشی کا لمحہ ہے اور پاکستان کی عوام کی خدمت ہمارے لیے خوشی کی باعث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لے کر چلوں گا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے حلقے این اے 246 لیاری سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تو ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی این اے 202 شہدادکوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

این اے 246 کا حلقہ گذشتہ تین انتخابات سے عزیز آباد کیلئے تھا لیکن آئندہ الیکشن میں اس حلقے کو لیاری کی نشست کو الاٹ کیا گیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2JyuyVn

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے