نواز شریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آج صادق آباد جاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں عوام کی یہ محبتیں آسانی سے نہیں ملتیں، زندگی بھر صادق آباد کے لوگوں کا پیار یاد رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نکال دیا کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے ساتھ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں آپ تو کوئی شے ہی نہیں ہو، زرداری صاحب نوازشریف کا آپ کے ساتھ بھی کوئی مقابلہ نہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ اگلے 70 سال ایسے نہیں ہوں گے جیسے گزشتہ 70 سال گزرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کی، اندھیرے دور کیے، دہشتگردی ختم کی، موٹر ویز بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پشاور سے اسلام آباد اوراسلام آباد سے لاہور ہم نے پہنچائی۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں دہشت گردی ختم کی اور کراچی کا امن بھی بحال کیا۔اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی ہے۔
اس سے قبل جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں اور عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نااہل کیا تو خواجہ آصف کی آمد پر شہر امڈ آیا کیوں کہ خواجہ آصف وفادار آدمی ہیں اور انہوں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی کیوں کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا الیکشن میں وہ انجام ہوگا کہ آئندہ لوگ پارٹی چھوڑنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے اور اوپر والوں سے آڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا بلوچستان کی حکومت نواز شریف نے ختم کی تھی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بھی نواز شریف نے کرایا تھا۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ ان ساری سازشوں کا جواب ووٹ کی پرچی سے دینا اور 2018 کے الیکشن میں مہروں کو عبرت کا نشان بنا دینا۔
عمران خان نے عوام کو بتایا کہ اصل جمہوریت کیا ہوتی ہے، فواد چوہدری
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کے عوام کا خون پی رہے تھے، عمران خان نے عوام کو بتایا کہ اصل جمہوریت کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان میں جرات ہے تو نام لیں کہ کن سے ان کا مقابلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ ان سے کرپشن کے سوالات نہ پوچھیں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، صرف اپنی ذات کو سامنے رکھ کر یہ تقاریر کرتے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2I8i7lj
0 Comments