متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے 4 مئی کو لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان واپس لے لیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایم کیو ایم کا ایک جلسہ منعقد کرنا ہے۔
ٹنکی گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ’میں ایک جلسہ کی خاطر 4 مئی کے جلسے کا اعلان واپس لیتا ہوں اور یہاں سے سیدھا بہادرآباد جارہا ہوں‘۔
فاروق ستار نے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ ہم تمام اختلافات کوختم کردیں، آئیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر نئے سفر کا آغاز کریں‘۔
فاروق ستار نے کہا کہ ’مسئلہ خالد بھائی اور میرا نہیں، پی ایس پی والوں کو بھی سمجھانا ہے، ایف سی ایریا کی عوام نے کہہ دیا کہ ایک ہی جلسہ ہونا چاہیئے، اگر یہ ایک جلسہ ہوا تو 90 فیصد پی ایس پی ایم کیوایم میں واپس آجائے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر یکجہتی کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے، ٹنکی گراؤنڈ میں 2 کیمپس نہیں ہونے چاہئیں، دو دن سے کہہ رہا ہوں کہ مشترکہ جلسہ ہونا چاہیے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JOZpg3
0 Comments