بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

قومی بچت سکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ

قومی بچت
قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا۔ بیواؤں اور پینشنرز کو نئی سرمایاکاری پر اب 10 فیصد سے زائد منافع ملے گا۔

ادارہ قومی بچت کی جانب سے بہبود سیونگ پر شرح منافع 0.72 فیصد بڑھ کر 10.08 فیصد کردی گئی جو پہلے 9.36 فیصد تھی، جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 0.40 فیصد بڑھ کر 6.6 فیصد ہوگئی ہے۔

ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع 0.56 فیصد بڑھا دیا گیا اب 8.10 فیصد کی شرح سے منافع دیا جائے گا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 1.09 فیصد کی شرح سے سب سے زیادہ اضافہ کردیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6.54 فیصد سے بڑھاکر 7.63 فیصد کردی گئی۔

اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح 0.55 فیصد بڑھا کر 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔ منافع کی نئی شرح کا اطلاق نئی سرمایاکاری پر ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی بچت میں سرمایاکاری کرنے والوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور بچت کا کلچر بھی فروغ پائے گا۔ تمام سکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HM9Qjy
https://ift.tt/2HHmws4

Post a Comment

0 Comments