کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ برادری کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے،ہزارہ برادری کی جانب سے شہر بھر میں چار مختلف مقامات میں دھرنا جاری ہے ۔
کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ برادری احتجاج تیسرے روز بھی جاری کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کےسامنے ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی صوبائی وزیرجنگلات کی قیادت میں جاری ہے ۔
مظاہرے میں صوبائی وزیر قانون و پراسیکیوشن سیدآغا رضانے بھی شرکت کی۔ جبکہ اس کے علاوہ پریس کلب کےسامنے،علمدارروڈاورمغربی بائی پاس پربھی دھرنا جاری ہے ۔ جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات ہوئے جو کہ کامیاب نہ ہو سکے ۔ تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آرمی چیف کی آمد تک دھرنا جاریہ رہے گا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jhl4SO
https://ift.tt/2KqVsPN
0 Comments