انڈیا کی عدالتِ عظمیٰ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تاج محل کے رنگ بدلنے کے مسئلے کے حل کے لیے بیرونی ماہرین کی مدد حاصل کرے۔ عدالت نے حکومت سے کہاکہ اگر آپ کے پاس مہارت ہے بھی تو آپ اسے استعمال نہیں کر رہے۔ یا شاید آپ کو پروا ہی نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ اس یادگار کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے اور بعض حصوں کا رنگ بھورا اور سبز ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ آلودگی اور کیڑے مکوڑے بتایے جاتے ہیں۔
تاج محل کے قریب واقع دریائے جمنا میں بہہ کر آنے والی گندگی کے باعث وہاں کیڑے مکوڑے پھل پھول رہے ہیں جو تاج کی دیواروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔روزانہ 70 ہزار کے قریب لوگ تاج محل کی سیر دیکھنے آتے ہیں۔
اس سے قبل تاج پر گارے کا لیپ دیا جاتا رہا ہے، جس کے بعد اس امید میں مٹی دھو دی جاتی ہے کہ اس سے میل بھی دھل کر صاف ہو جائے گا، لیکن اس کے باوجود سنگِ مرمر کے رنگ بدلنے کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔عدالت نو مئی کو دوبارہ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
from دنیا https://ift.tt/2KyCarx
بھارتی عدالت کا مودی سرکار پر اظہار برہمی، عالمی ماہرین بلوا کرتاج محل کی صفائی کرانے کا حکم https://ift.tt/2KxfXdG
0 Comments