دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ 'اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں'۔
انہوں نے لکھا کہ 'میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا'۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ 'میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں'۔
تھامس مارکل نے لکھا کہ 'وہ حیران ہیں کہ شہزادہ ہیری کو میگھن کا اصلی چہرہ کیوں نظر نہیں آرہا، جو لڑکی اپنے خاندان کی نہیں ہوسکتی وہ کسی اور کی کیا ہوگی؟'
انہوں نے لکھا کہ 'وہ اپنے والد کے احسانات کو بھلا چکی ہیں اور ان کو خسارے میں ڈال کر خود اپنی زندگی میں مگن ہوگئی ہیں'۔
تھامس مارکل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی سوتیلی بہن سے 2011 کے بعد سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میگھن نے اپنی شادی میں انجان لوگوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے لیکن اپنے اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا۔
انہوں نے لکھا کہ 'میگھن شاہی خاندان میں شہزادی ڈیانا کی طرح مخلص ثابت نہیں ہوسکتیں اور نہ ہی ان کی طرح ذمہ داریاں پوری کرسکتی ہیں'۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تھامس مارکل نے گزشتہ ماہ میگھن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں جو کہ وہ نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو مغربی لندن میں ہوگی جس کے دعوت نامے تقسیم ہوچکے ہیں۔
from دنیا https://ift.tt/2FCFGh1
'میری بہن سے شادی نہ کریں'، میگھن مارکل کے بھائی کا شہزادہ ہیری کو خط https://ift.tt/2HM9Ekx
0 Comments