
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اتوار کو سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ موبائل فون کارڈ پر زائد وصولی کے حوالے سے کیس بھی ان دنوں زیر سماعت ہے۔
منگل کے روز چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے زائد وصولیوں کے از خود نوٹس کی سماعت کی جس کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل پاکستان نے موبائل فون کارڈ پر وصولیوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ری چارج پر 19.5 فیصد سیلز، 12.5 ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جب کہ کمپنیاں 10 فیصد سروس چارج بھی وصول کرتی ہیں۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا یہ استحصال نہیں کہ ٹیکس ادا نہ کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے؟ یہ ٹیکس کیسے وصول کیا جارہا ہے؟
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزیر خزانہ کو بلائیں، 14 کروڑ صارفین سے روزانہ ٹیکس کس کھاتے میں لیا جاتا ہے، ہمیں قانون بتائیں سیلز ٹیکس کیوں لیا جارہا ہے؟
from پاکستان
https://ift.tt/2I9jFbT
0 تبصرے