
راولپنڈی کونسل آف آرٹس میں گلگت بلتستان کے آینی حقوق سےمتعلق سیمینار میں عوامی ایکشن، کمیٹی گلگت بلتستان کے سربراہ سلطان رئس، آغا علی رضوی سمیت سابق آئی جی سندھ افضل شگری اور گلگت بلتستان کی سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ سینیر صحافی سلیم صافی نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سربراہ عوامی ایکشن کمیٹی آغاعلی رضوی کا کہنا تھا کہ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے لوگ اپنی اینی حقوق کی جنگ لڑ رے ہیں۔ سلطان رئس کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہم پاکستانی ہیں کشمیری ہیں یا ہم ایک الگ ریاست ہیں۔
سابق آئی جی سندھ افضل شگری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے ہمیشہ سے ہی پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دے کر پاکستان کا حصہ بنایا جائے۔
سینیر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ فاٹا جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ ریاست کا فرض ہے کہ پہلے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق فراہم کئے جائیں، اس کے بعد ٹیکسسز کا مطالبہ کیا جائے
تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2rpOmDg
0 Comments