لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے پلیئرز پول کو بڑھایا لیکن جو 16 کھلاڑی بہترین لگے انہیں انگلینڈ بھیجا گیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ مجھے نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اسی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔
انگلینڈ میں پریکٹس میچ کے دوران قومی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر انضمام نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، مشکل ٹور کی وجہ سے ٹیم کو جلد بھیجا گیا اور امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز تک پاکستان ٹیم ماحول میں ایڈجسٹ کر جائے گی۔
اپمے بھتیجے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹور میچ کی پہلی اننگز میں امام الحق کی کارکردگی سے خوشی ہوئی، امید ہے کہ وہ یہ تسلسل برقرار رکھیں گے۔
چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ میں نے کسی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا، ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کیے اور کسی کے ساتھ نا انصافی کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف کی بات نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب قومی ٹیم کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ اوسط کے حامل فواد عالم کو شامل نہ کرنے پر انضمام الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
from کھیل https://ift.tt/2I4YQ4l
https://ift.tt/2vZcDEL

0 Comments