تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا مقابلہ شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا۔
فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Ichasu
0 Comments