بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چوہدری نثار نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

چوہدری نثار کا الیکشن لڑنے کا اعلان
سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی و صوبائی حلقے منتخب کرلئے ہیں۔ چوہدری نثار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا جب کہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2jgWste

Post a Comment

0 Comments