
ایک سیاح نے ساحل سمندر پر نمودار ہونے والی مرتی ڈولفن چرائی اور سکون سے چلتا بنا۔
ایک دوسرے سیاح نے اپنے کیمرے سے اس منظر کی فلم بنا لی۔
اب پولیس اس شخص کی تلاش میں ہے جس نے جنوبی چین کے شہر یانگ جیانگ کے ہیلنگ آئی لینڈ سے ڈولفن چرائی ہے۔
ماہرین ابھی تک اس ڈولفن کی نسل کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔
ماہرین کو یقین ہے کہ یہ ڈولفن کچھ دیر بعد ہی مر گئی ہوگی۔
چینی کے اس صوبے میں ڈولفن کو پکڑنا قانونی طور پر منع ہے۔
ڈولفن کے مرنے کی صورت میں بھی اسے کوئی عام شخص نہیں اٹھا سکتا ۔
حکام اور مقامی پولیس کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس شخص کو پکڑ کر جرمانہ کیا جائے گا۔
from تفریح https://ift.tt/2rnHRAP
https://ift.tt/2HXJbEW
0 تبصرے