الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی جانب سے دئیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم منصب پر فائز شخصیت کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے وزیراعظم کے الیکشن خلائی مخلوق کے کرانے سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئینِ پاکستان کے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آئینی وقانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے،اہم منصب پرفائزشخصیات کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے، کیونکہ ایسے بیانات آئین کے منافی اور آئین کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2jt4izZ
0 Comments