مجوزہ قانون کے تحت کرکٹ بورڈ کا کنٹریکٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی ایک سال میں پی ایس ایل سمیت دو سے زائد ٹی 20 لیگز نہیں کھیل سکے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ہارون رشید، مدثر نذر، سبحان احمد اور نائلہ بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹرز کی لیگز میں شرکت کے حوالے سے قانون سازی شروع کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر کو تبدیل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور ریجنل پلیئرز کی میچ فیس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے انعقاد کو بھی قانون کے ضابطے میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔
تمام تجاویز پر حتمی رپورٹ منظوری کیلئے جلد چیئرمین کرکٹ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔
from کھیل https://ift.tt/2w82eqt
https://ift.tt/2ri24XT

0 Comments