سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی جی کی جانب سے اپنے داماد کے ذریعے سفارش کرانے پر شدید اظہار برہمی کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کس نے آپ کو مشورہ دیا کہ میرے فیملی ممبر سے سفارش کرائی جاسکتی ہے، آپ کی جرأت کیسے ہوئی میرے داماد سے مجھے سفارش کرانے کی۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ چیف جسٹس پاکستان کو کوئی سفارش کرے گا، میں جہاد کر رہا ہوں اور آپ مجھے سفارش کرا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ذرائع بتائیں جس نے آپ کو مجھے سفارش کرانے کا مشورہ دیا۔
یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر کی سابق اہلیہ نے اپنا اور بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے اور وہ آج مختلف کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔
جسٹس میاں ثاقب نثار مال روڈ پر ڈینگی ملازمین پر تشدد سمیت دیگر سائلین کی شکایات بھی سُنیں گے۔
from پاکستان https://ift.tt/2jeq4HG
https://ift.tt/2FqaVvJ

0 Comments