کراچی : شہرقائد میں پانی وبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اوردھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، دہلی کالونی میں جماعت اسلام کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے سڑک پررکاوٹیں کھڑی کردیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پرشارع فیصل ملیر ہالٹ کے قریب دھرنا دیا جا رہا ہے جبکہ ملیر کالا بورڈ کی سڑک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہڑتال میں کسی فرد کا ذاتی اور کاروباری نقصان نہ ہو، ہڑتال کراچی کےعوام کے لیے ہے نقصان کے لیے نہیں ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ پرصبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے 27 اپریل کو کراچی میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 19 اپریل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی وجہ سے سندھ پریشان ہے اور کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post کراچی: بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کےخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اوردھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، دہلی کالونی میں جماعت اسلام کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے سڑک پررکاوٹیں کھڑی کردیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پرشارع فیصل ملیر ہالٹ کے قریب دھرنا دیا جا رہا ہے جبکہ ملیر کالا بورڈ کی سڑک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق
جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے اہلیانِ کراچی سے اپیل کی ہے کہ آج کی پرامن ہڑتال کامیاب بنائیں، ہڑتال کراچی کواندھیروں سے نکالنے کے لیے کی جا رہی ہے۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہڑتال میں کسی فرد کا ذاتی اور کاروباری نقصان نہ ہو، ہڑتال کراچی کےعوام کے لیے ہے نقصان کے لیے نہیں ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ پرصبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے 27 اپریل کو کراچی میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 19 اپریل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی وجہ سے سندھ پریشان ہے اور کراچی سے بدلہ لیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HwBi4J
0 Comments