بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شکیل آفریدی کی جان کو خطرہ، پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل

ڈاکٹر شکیل آفریدی
ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور سے پنجاب کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی فوجی آپریشن سے شہرت پانے والے مجرم شکیل آفریدی کو جان کے خطرات کے باعث کے پی کے کی پشاور جیل سے پنجاب کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

خیبر پختون خوا حکومت کے مطالبے پر یہ منتقلی انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہوئی اور اڈیالہ جیل کے باہر اور اندر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ قبل ازیں کے پی کے حکومت نے متعدد بار وفاق سے درخواست کی تھی کہ کے پی کے کی جیل میں شکیل آفریدی کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور جیل پر حملے کے خدشات ہیں اس لیے آفریدی کو کہیں اور منتقل کیا جائے۔

خیال رہے کہ شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ اس نے امریکن سی آئی اے کی ایما پر اسامہ بن لادن کا بلڈ سیمپل حاصل کرنے کی کوشش کی تھی بعدازاں ثابت ہوا کہ وہ پہلے بھی امریکن سی آئی اے کے لیے کام کرتا رہا ہے۔

جرم ثابت ہونے پر خیبر ایجنسی کی پولیٹکل ایجنسی نے 33 برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ کے پی کے کی جیل میں بند تھا۔

from پاکستان https://ift.tt/2JBQE8H
https://ift.tt/2r5v5qw

Post a Comment

0 Comments