بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مفت 5 کلو وزنی برگر کھانے کی دعوت، ختم نہ کرنے کی صورت میں 75 ڈالر دینا پڑے گا

مفت برگر کھانے کی دعوت
برگر کا نام سنتے ہی اکثر افراد کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر یہ مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے۔

آسٹریلیا کے شہر ڈراون میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کو مفت برگر کھانے کی دعوت دی ہے جسے صرف چند منٹ میں ختم کرنا ہوگا اور نہ کھانے کی صورت میں 75 ڈالر بِل دینا پڑے گا۔

 سپر سپریم نامی اس 40 سینٹی میٹر اونچے اور 5 کلو وزنی برگر کو 2 کلو گوشت، ایک کلو چیز،2 درجن انڈوں، سلاد کے پتوں، پائن ایپل اور بن سے تیار کیا گیا ہے۔

 ہیپی ہرٹس نامی ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس چیلنج میں درجنوں افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بھی مونسٹر برگر چیلنج جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jisnd3
https://ift.tt/2HVX5Xf

Post a Comment

0 Comments