بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر واقع جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہےکہ فائرنگ جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرانک کی دکان پر کی گئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی کے مطابق جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ذاتی دشمنی کے عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔
from پاکستان https://ift.tt/2Fo6H7S
https://ift.tt/2r5eVMU

0 Comments